3 جولائی 2011 - 19:30

سپاہ پاسداران کی فضائيہ کے کمانڈر ان چیف امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے زمین کے مدار میں مصنوعی سیارچہ بھیج کر ثابت کردیا ہے کہ وہ لمبی رینج کے میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دوہزار پندرہ تک بین براعظمی میزائل بنا لیں گے اور اس ضمن میں ہمارے پاس ٹیکنالوجی موجود ہے تاہم انفرااسٹرکچر اور فنی مسائل اور بعض سازوسامان حاصل کرنے کے لئے ہوسکتا ہے کچھ وقت لگ جائے۔بریگیڈیر جنرل حاجی زادہ نے کہاکہ سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس شعبے نے پندرہ برس قبل ہی زیر زمین میزائل لانچر کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی تھی اور ہم نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اندر متعدد زیر زمیں میزائل لانچر بنائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اقوام متحدہ کی ہیومین رائٹس کمشنر نیوی پیلے بحرین میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھجوانے کا مطالبہ کریںCLICK